بڑی تبدیلی ، خیبر پختونخوا کی اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

وفاقی حکومت نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کو عہدے سے ہٹا کران کی جگہ ڈاکٹر محمد فخرعالم عرفان کو تعینات کردیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں آج (اتوار کو) وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج لگانے کی منظوری لی گئی، اجلاس کے شرکا کو صوبے میں امن و امان کی صورت حال اور دہشت گردی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ جس کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی کابینہ کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کردیے۔

بعد ازاں گورنر خیبر پختونخوا نے ایمرجنسی کے بعد صوبے کے عوام کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام صدارتی اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں،عوام کسی بھی قسم کی قانون شکنی، اشتعال انگیزی اور دنگے فساد سے مکمل اجتناب کریں، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی ہوگی۔