آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی ، ن لیگ کی جانب سے مخصوص نشستوں پر امیدواروں کا اعلان

مظفرآباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا۔

 

پارٹی صدر نواز شریف نے پارلیمانی بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کی منظوری دی۔ امیدواروں کے ناموں کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

 

خواتین کی مخصوص نشستوں پر مریم زمانی، مریم ادریس، سحرش قمر اور رفعت عابد مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ہوں گی۔

 

اوورسیز پاکستانیوں کی نشست کے لیے عبدالرحمان، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر سید افتخار علی گیلانی اور علماء مشائخ کی نشست پر پیر محمد مظہر سعید کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے۔