پاکستان میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی ایک بار پھر بے نقاب، اہم شواہد سامنے آ گئے

سابق افغان خفیہ ایجنسی کے سربراہ مسعود اندرابی نے بھارت اور فتنہ الخوارج کے مبینہ تعلقات سے متعلق دعوے کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اس گروہ پر اثر و رسوخ قائم کرکے اسے پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسعود اندرابی نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا مقصد فتنہ الخوارج کے ذریعے خطے میں اپنے مفادات کو آگے بڑھانا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان طویل عرصے سے یہ مؤقف اختیار کرتا رہا ہے کہ افغان سرزمین سے سرگرم بعض دہشت گرد گروہ پاکستان کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں، جبکہ افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا معاملہ دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم مسئلہ رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق خطے میں دہشت گردی، سرحدی سلامتی اور مختلف گروہوں کے کردار سے متعلق الزامات پر علاقائی ممالک کے درمیان اختلافات موجود ہیں، جن کے حل کے لیے تعاون اور مؤثر سکیورٹی اقدامات پر زور دیا جاتا رہا ہے۔