اگست میں عوام کیلئے خوشخبری، مجموعی طور پر 12 تعطیلات متوقع

لاہور (آئی این پی): اگلے ماہ عوام کو مجموعی طور پر 12 تعطیلات ملنے کا امکان ہے، جن میں 2 سرکاری تعطیلات اور 10 ہفتہ وار چھٹیاں شامل ہوں گی۔

کلینڈر کے مطابق 14 اگست بروز جمعہ یومِ آزادی کی سرکاری تعطیل ہوگی، جبکہ اس کے بعد 15 اور 16 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی معمول کی تعطیلات ہوں گی۔ اس طرح شہریوں کو مسلسل تین روزہ تعطیلات سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔

حکومت پاکستان کی جانب سے سال 2026 کے سرکاری، بینک اور اختیاری تعطیلات کے نوٹیفکیشن کے مطابق 25 اگست بروز منگل عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر بھی سرکاری تعطیل ہوگی۔

سرکاری نوٹیفکیشن اور کلینڈر کے مطابق اگست کے دوران مجموعی طور پر 12 تعطیلات ملنے کا قوی امکان ہے، جس سے سرکاری اور نجی اداروں میں کام کرنے والے افراد کو آرام اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع میسر آئے گا۔

close