سابق وزیراعظم اور رکن قومی اسمبلی محمد نواز شریف کو لاہور ہیریٹیج ایریا ریوائیول بورڈ کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرری پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی ایکٹ 2012 کے تحت تفویض کردہ اختیارات کے مطابق کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ گورنر پنجاب نے لاہور ہیریٹیج ایریا ریوائیول بورڈ کی فوری تشکیل کی منظوری دی، جس کے تحت محمد نواز شریف (رکن قومی اسمبلی، حلقہ این اے-130) بورڈ کے چیئرمین کے فرائض انجام دیں گے۔
اس بورڈ کا مقصد لاہور کے تاریخی ورثے کے تحفظ، بحالی اور ترقی سے متعلق منصوبوں کی نگرانی اور رہنمائی کرنا ہے۔






