//

حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ، ذرائع

صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی ہدایت پر وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم ذمہ داری سونپنے کے فیصلے کے تحت انہیں وزیراعظم آفس میں دفتر بھی الاٹ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ حمزہ شہباز پیر کے روز سے اپنے دفتری فرائض کی انجام دہی کا آغاز کریں گے، اور وہ اس وفاقی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ پارٹی کے امور و معاملات کی بھی نگرانی کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close