لاہور (آئی این پی): پنجاب اسمبلی میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی کے لیے قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی۔
یہ قرارداد رکن پنجاب اسمبلی سارہ احمد کی جانب سے پیش کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بچوں کی جسمانی، ذہنی، نفسیاتی اور اخلاقی نشوونما کا تحفظ ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کا بے قابو استعمال بچوں کو سائبر ہراسانی، آن لائن جنسی استحصال، نامناسب مواد اور ذہنی دباؤ جیسے سنگین خطرات سے دوچار کر رہا ہے، جبکہ دنیا کے متعدد ممالک کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق عمر کی پابندی اور دیگر قوانین نافذ کر چکے ہیں۔
قرارداد میں وفاقی حکومت سے سفارش کی گئی ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین کی عمر کی تصدیق (Age Verification) کا مؤثر نظام نافذ کرنے کے لیے اقدامات کرے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






