پنجاب خوش قسمت ہے کہ مریم نواز جیسی شفیق وزیراعلیٰ ملی ہیں جنہوں نے فلاحی منصوبے متعارف کرائے

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت نارووال میں مریم نواز اسکول فار اسپیشل چلڈرن، سینٹر آف ایکسی لینس کا افتتاح کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر معاونِ خصوصی برائے خصوصی تعلیم ثانیہ عاشق نے اسکول کا افتتاح کیا۔ تقریب کے دوران خصوصی بچوں میں ہمت کارڈز اور جدید اسسٹیو ڈیوائسز بھی تقسیم کی گئیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ثانیہ عاشق نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز خصوصی بچوں کی تعلیم، بحالی اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہیں اور صوبے کے مختلف شہروں میں خصوصی بچوں کے لیے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز ہمیشہ خصوصی بچوں کی خیریت دریافت کرتی ہیں اور ان کے مسائل کے حل کو ترجیح دیتی ہیں۔ ان کے مطابق خصوصی بچے وزیراعلیٰ کے لیے اپنی اولاد کی مانند ہیں۔

ثانیہ عاشق نے کہا کہ ہمت کارڈ، میل پروگرام، خودمختار پروگرام، ہیلتھ اسکریننگ اور جدید معاون آلات کی فراہمی خصوصی بچوں کے لیے انقلابی اقدامات ہیں، جبکہ ایسے فلاحی منصوبے ایک حساس اور عوام دوست قیادت ہی متعارف کرا سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق خصوصی بچوں کی تعلیم، تربیت اور بحالی کے لیے مؤثر انداز میں کام کر رہا ہے۔

تقریب میں سیکریٹری اسپیشل ایجوکیشن سید شعیب اقبال، ڈی جی اسپیشل ایجوکیشن لیفٹیننٹ (ر) شعیب جدون سمیت دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close