دو روزہ کرفیو نافذ، نوٹیفکیشن جاری

میرانشاہ: خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ نے دو روز کے لیے کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ خان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 4 اور 5 جولائی کو صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک ضلع میں کرفیو نافذ رہے گا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ضلع بھر میں سکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں، کرفیو کے دوران غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور جاری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے امن و امان برقرار رکھنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close