پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان قرض معاہدے پر دستخط ہوگئے

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان قرض معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں، جس کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 70 کروڑ ڈالرز قرض فراہم کرے گا۔

یہ قرض انشورنس ٹرانسفارمیشن پروگرام کے ذیلی پروگرام ایس پی ون کے تحت دیا جائے گا۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس رقم میں سے 25 کروڑ ڈالر رعایتی شرائط پر فراہم کیے جائیں گے۔

معاہدے پر پاکستان کی جانب سے سیکریٹری اقتصادی امور نے دستخط کیے جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر نے دستخط کیے۔

ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی حسین حیدر نے اس پروگرام کو اہم اور انقلابی نوعیت کا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد انشورنس شعبے میں نئی کمپنیوں کے داخلے کو آسان بنانا اور منصفانہ مسابقت کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت سرکاری اثاثوں کے بیمہ میں نجی انشورنس کمپنیوں کی شمولیت بڑھائی جائے گی، جبکہ اس سے ریگولیٹری نظام اور صارفین کا تحفظ بھی مزید مضبوط ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close