بجٹ میں تنخواہوں میں کتنا اضافہ؟ تجویزسامنے آ گئی

وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر مشاورت کر لی ہے جو جمعہ کے روز وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں کی گئی۔ اجلاس میں نئے مالی سال کے بجٹ بالخصوص پی ایس ڈی پی، ٹیکسز اور تنخواہوں و پنشن میں اضافے کے امور پر غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے وزیر اعظم کو بجٹ کے اہم پہلوؤں پر بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق افراط زر کی شرح کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافے کی تجویز زیر غور ہے تاہم وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ دستیاب مالی وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی ورکنگ کی جائے تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ ملازمین کو کتنا ریلیف دیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close