معروف گلوکار ابرار الحق نے ساتھی گلوکار جواد احمد کے سیاسی بیانات پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ جواد احمد نے کہا ہے کہ اگر ان کی حکومت آئے تو مزدور کی تنخواہ فی تولہ سونے کے برابر ہوگی، اس پر آپ کیا کہتے ہیں؟ اس پر ابرار الحق نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میں اب ان کی باتوں سے بس لطف اندوز ہوتا ہوں۔
میزبان نے مزید سوال کیا کہ جواد احمد نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ پاکستان کی آخری امید ہیں، اس اعتماد کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ اس پر ابرار الحق نے ہنستے ہوئے کہا کہ کہنے میں تو کوئی حرج نہیں ہے۔
اس سے قبل بھی ابرار الحق نے جنرل زیڈ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ سے بڑی چیزیں مانگنی چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ آج اس مقام پر ہوں گے لیکن اللہ نے انہیں اس مقام تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اللہ ہر چیز دینے پر قادر ہے، اس لیے بڑے خواب دیکھنے چاہئیں اور اگر ایمان مضبوط ہو تو اللہ کام میں برکت دیتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






