عید الاضحیٰ پر مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

پاکستان ریلویز نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے عید الاضحیٰ کے موقع پر 3 سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

سپیشل عید ٹرینوں میں 7 سے 8 کوچز ہوں گی۔

شیڈول کے مطابق پہلی ٹرین کوئٹہ سے کراچی 23 مئی کو چلے گی اور دوسری عید ٹرین کراچی سے راولپنڈی براستہ ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا 24 مئی کو چلے گی۔

اسی طرح تیسری سپیشل عید ٹرین کراچی سے لاہور کے لیے 25 مئی کو روانہ ہوگی۔

واضح رہے کہ پہلی بار عید کے موقع پر پشاور کو نظر انداز کر دیا گیا، پشاور کے لیے کراچی، لاہور اور کوئٹہ سے کوئی عید ٹرین نہیں چلے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close