ڈرگ کوئین انمول پنکی سے رشوت لینے والے افسران و اہلکاروں کی فہرست تیار

ڈرگ کوئین انمول پنکی سے رشوت لینے والے افسران و اہلکاروں کی فہرست تیار کرلی گئی، رشوت لینے والوں کی فہرست میں ساوٴتھ زون کے پولیس اہلکار شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں منشیات کیس سے متعلق تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ، جس میں انمول پنکی سے رشوت لینے والے افسران و اہلکاروں کی فہرست تیار کرلی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ 12 پولیس اہلکار اور افسران پنکی سے باقاعدگی سے رشوت وصول کرتے تھے، رشوت لینے والوں کی فہرست میں ساوٴتھ زون کے پولیس اہلکار شامل ہیں۔

تاہم ایس آئی یو کے کسی اہلکار یا افسر کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے نہیں آئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ساؤتھ پولیس کی پنکی کے کارندے سمیر سے دوبارہ تفتیش کی تیاری کرلی گئی ہے ، ملزم سمیر کا دوبارہ ریمانڈ لینے کیلئے جلد عدالت سے رجوع کیا جائے گا،ذرائع

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ پنکی سمیر کے بینک اکاؤنٹ سمیت بے نامی اکاؤنٹس استعمال کرتی تھی اور سمیر کے اکاؤنٹ سے چند روز قبل 9 لاکھ روپے نکالے گئے،تفتیشی حکام

تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پنکی کے 35 آن لائن رائیڈرزکی تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں، 10 رائیڈرز کا تعلق پنجاب سے ہے جبکہ 25 میں سے 17 منشیات سپلائر رائیڈرز گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close