انا للہ و انا الیہ راجعون ، خوفناک حادثہ پیش آگیا

بوریوالہ میں کار اور موٹرسائیکل میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

 

حادثہ اڈا ظہیر نگر کے قریب پیش آیا، حادثے میں دو موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوئے ایک موقع پر دم توڑ گیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی دلبر حسین عمر 55 سال سکنہ 166 ای بی بوریوالہ جبکہ زخمی حنظلہ ولد حنیف کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام ریسکیو ٹیموں کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، تحقیقات کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close