خیبر پختونخوا میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پشاور ریجن کی ریگی نادرن بائی پاس کے قریب مصدقہ اطلاع پر سوات ٹیم نے چھاپہ مارا تو شرپسندوں نے جوانوں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔
جوانوں کی جوابی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کانسٹیبل ثنا اللہ کی شہادت میں ملوث دہشتگرد عباس اور عثمان ہلاک ہو گئے، ہلاک دشمن عناصر سے شہید کا موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا تھا کہ مذکورہ دہشتگرد عباس اور عثمان درجنوں دہشت گردی کی مقدمات میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے، ہلاک شرپسندوں کے حملوں میں5 پولیس جوان شہید جبکہ درجن سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔علاوہ ازیں مارے جانے والے دہشتگردوں کے ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جب کہ پولیس کی بھاری نفری نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






