پی ٹی آئی کارکنوں کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ، کب سنایا جائیگا؟

اسلام آباد(پی این آئی) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے احتجاج کے دوران گرفتار پی ٹی آئی کے141 کارکنوں کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے پی ٹی آئی احتجاج کے دوران گرفتار کارکنوں کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی.

پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے تحقیقات کرنی ہیںدیگر ملزمان کو انکشاف پر گرفتار کیا گیا ہے تفتیش کرنی ہے وکیل مرزا عاصم بیگ نے کہا ہم سوگ میں ہیں اس طرح کے دلائل نہیں دے سکتے 27 کو گرفتار کر کے 30 تاریخ کو پیش کر رہے ہیں.پراسیکیوٹر نے خواتین کے ریمانڈ کی استدعا کی جس پر جج طاہر عباس سپرا ریماکس دئیے کہ خواتین کا کیا کردار ہے ان کا ریمانڈ کیوں چاہیے؟ خواتین نے عدالت میں بیان دیا کہ 24 تاریخ سے گرفتار کیا ہے کھانا پینا بھی نہیں دیتے عدالت نے گرفتار 2 خواتین کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشیل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا.

بعدازاں عدالت نے احتجاج کے دوران گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ محفوظ کرلیا عدالت نے دوسرے مقدمے میں گرفتار سترہ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست پر بھی فیصلہ محفوظ کر لیا پی ٹی آئی کے گرفتارکارکنان میں 2خواتین 139 مردشامل ہیںپی ٹی آئی کارکنان کےخلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہے پی ٹی آئی کارکنان کو دوران آپریشن حراست میں لیا گیا تھا.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں