خیرات نہیں چاہیئے، حافظ نعیم الرحمٰن نے اہم اعلان کردیا

کراچی(پی این آئی)خیرات نہیں چاہیئے، حافظ نعیم الرحمٰن نے اہم اعلان کردیا۔۔۔۔۔۔۔امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے سیٹ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں خیرات کی سیٹ نہیں چاہیے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ میں اپنی سیٹ واپس کر رہا ہوں، میں اتنا ظرف رکھتا ہوں، میں وہ سیٹ نہیں لوں گا، اگر انہوں نے ہمیں اڑا دیا ہے تو ہمیں قوم کے دل سے نہیں نکال سکتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ ہم قانونی اور سیاسی جنگ لڑیں گے، آپ جعلی مینڈیٹ سے لوگوں کے ذہن نہیں بدل سکتے، میرے 26 ہزار ووٹ شو کیے جبکہ وہ 30 ہزار سے زائد ہیں، جو سیٹیں ہم جیتے ہیں وہ چاہئیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ میری یہ سیٹ الیکشن کمیشن کے منہ پرطمانچہ ہے، ہم لڑیں گے اپنی نشستوں کے لیے، ڈوب مریں یہ لوگ جو جعلی مینڈیٹ پر جشن منارہے ہیں۔۔۔۔امیرِ جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ بہت سارے پولنگ اسٹیشنز پر وقت پر پولنگ شروع نہیں ہوئی، وقت گزرتا گیا ہم پولنگ شروع نہ ہونے کی شکایات کرتے رہے، عوام کو حق رائے دہی سے محروم کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کارروائی کرنے والوں نے پہلے کیمرے ہٹائے اور ڈبے بھرنے شروع کیے، فارم 45 نہیں دیے جا رہے تھے، بڑی تعداد میں پولنگ ایجنٹس کو فارم فراہم ہی نہیں کیے گئے تھے، فارم 47 میں بدترین دھاندلی کی گئی۔ان کا کہنا ہے کہ آر او کے آفسز کو چاروں اطراف سے سیل کیا گیا تاکہ کوئی پرندہ بھی پر نہ مار سکے، ہم حقائق کو مسلسل عوام کے سامنے لاتے رہیں گے،

بلدیاتی الیکشن سے زیادہ لوگوں نے اس بار جماعت اسلامی کو ووٹ ڈالے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ ووٹ یا تو جماعت اسلامی کو پڑے یا پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کو، جو کچھ پورے ملک میں ہورہا ہے وہ تماشے سے زیادہ کچھ نہیں، یہ ڈنڈے اور زبردستی کا مینڈیٹ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

close