جلسوں میں تقریریں کرنے سے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملتی، ن لیگی لیڈر کا پیپلز پارٹی کو سخت جواب

اسلام آباد(آئی این پی)سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جلسوں میں تقریریں کرنے سے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملتی۔سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے الیکشن کمیشن کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ مل رہی ہے، سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن رولز میں بعض ترامیم پر اتفاق ہو گیا ہے، الیکشن رولز میں ترمیم کے معاملے پر سیاسی جماعتوں نے اپنا اپنا مقف پیش کیا۔اعظم ندیر تارڑ نے مزید کہا کہ کافی پوائنٹس پر سیاسی جماعتوں کا اتفاق بھی ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close