چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کرنے کیخلاف دائر درخواستیں ، عدالت سے اہم خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کر دیں۔لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 28 ستمبر کو سماعت کرے گا۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے انسداد دہشت گردی عدالت سے ضمانتیں خارج کرنے کے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف لاہور میں 9 مئی سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close