پی ٹی آئی کی احتجاجی کال کا مقصد حکومت گرانا نہیں بلکہ اندرونی کرسی بچانا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (آن لائن) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اپنی کرسی بچانے اور علی امین گنڈاپور سے جان چھڑانے کے لیے احتجاج کی کال دی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ الحمدللہ وفاق کو کوئی خطرہ نہیں، یہ کالیں اور رولے پی ٹی آئی کے ہیں۔ پی ٹی آئی میں ہر بندہ اپنی بقا یا مفادات کی جنگ لڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں چند سیاسی لوگ ہیں، باقی سب مار دھاڑ کرنے والے ہیں۔ یہ خود ہی ایک دوسرے کے لیے کافی ہیں، ہمیں کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اپنی کرسی بچانے کے لیے احتجاج کی کال دی ہے اور علی امین گنڈاپور سے جان چھڑانے کے لیے یہ کال دی گئی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ 27 ستمبر کے احتجاج کی کال ان کی آپس کی جنگ ہے، یہ احتجاج ہمارے خلاف نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شرجیل میمن جو کہتے رہیں، میں اس پر کوئی ردعمل نہیں دوں گا۔