پشاور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت احساس بزرگ کارڈ سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں بزرگ شہریوں کو مفت بی آر ٹی سروس فراہم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
احساس بزرگ کارڈ کے تحت 60 سال اور اس سے زائد عمر کے شہری بی آر ٹی بسوں میں مفت سفر کرسکیں گے۔ مفت سفری سہولت پر سالانہ 935 ملین روپے لاگت آئے گی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ بزرگ شہریوں کی نادرا سے تصدیق کے بعد انہیں پانچ ماہ کے عرصے میں احساس کارڈز جاری کردیے جائیں گے۔
حکام کے مطابق احساس بزرگ کارڈ کے غلط استعمال کی صورت میں متعلقہ شہری پر 500 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔






