چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ  نے انتہائی اہم کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی ) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ، چیف جسٹس نے نظر ثانی کیس پر سماعت کیلئے 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بینچ کی سربراہی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے ۔چیف جسٹس نے نظر ثانی کیس پر سماعت کیلئے تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ فیض آباد نظر ثانی بینچ کی سربراہی کریں گے، جسٹس امین الدین خان، جسٹس اطہر من اللہ بینچ میں شامل ہیں۔ سپریم کورٹ 28 ستمبر کو فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت کرے گی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیض آباد دھرنا کیس میں تحریک انصاف، ایم کیو کیو ایم کیخلاف آبزرویشن دی تھیں۔

close