کراچی پولیس مزاحمت پر قتل ہونے والے افراد کے اعداد و شمار سے لاعلم نکلی

کراچی(آئی این پی)شہر قائد کی پولیس مزاحمت پر قتل ہونے والے شہریوں کی درست تعداد سے لاعلم نکلی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پر شہریوں کے قتل کا معاملے میں کراچی پولیس درست اعداد و شمار سے لاعلم نکلی ہے۔ترجمان کراچی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال اب تک 82 شہری ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق ہوئے ہیں، اور 361 شہری زخمی ہوئے۔

جب کہ دوسری طرف پولیس تھانہ جات، اسپتال اور ریسکیو ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ رواں سال اب تک شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پر 100 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔کراچی پولیس نے گزشتہ 9 ماہ کے دوران ہونے والے پولیس مقابلوں کے اعداد و شمار بھی جاری کر دیے ہیں، ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند کے مطابق 9 ماہ کے دوران 755 پولیس مقابلے ہوئے، جن میں 123 ملزمان ہلاک ہوئے۔جن ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ان کی تعداد 926 ہے، اور دیگر گرفتار ملزمان کی تعداد 5 ہزار 339 ہے۔ اے ا?ئی جی نے اپنے پیغام میں کہا کہ کراچی پولیس شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور امن کے قیام کے لیے مصروف عمل ہے۔۔۔۔۔۔

close