ن لیگ کا پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب بھر پور انداز میں انتخابی عمل کو آگے لے کر بڑھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب نے ضلع سے یو سی لیول تک تنظیم سازی کی ہے،مسلم لیگ (ن) پاکستان کی خالق جماعت ہے،تخلیق پاکستان کے بعد استحکام پاکستان کا خواب بھی پورا کیا۔اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب میں کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرے گی، پنجاب کے تمام حلقوں میں مسلم لیگ (ن) کے مضبوط امیدوار موجود ہیں۔

ن لیگ پنجاب میں کہیں بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرے گی، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تمام قومی اور صوبائی سیٹوں پر امیدوار کھڑے کریں گے،146قومی اور 297صوبائی نشستوں پر شیر کا نشان ہو گا۔

close