پی ٹی آئی چھوڑتے ہی عثمان بزدار کیخلاف نیا محاذ کھُل گیا، تحقیقات شروع

لاہور (پی این آئی) نیب لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کے خلاف تحقیقات کا ایک اور محاذ کھول دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نیب نے گندم بیرون ملک بھجوانے کے حوالہ سے کابینہ اجلاس کی تفصیلات طلب کرلیں۔

ذرائع کے مطابق گندم بیرون ملک بھجوانے سے صوبے میں آٹے کا بحران پیدا ہوا تھا،سابق وزیراعلیٰ نے کابینہ کے اجلاس میں گندم بیرون ملک بھجوانے کے معاملہ میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔بیرون ملک گندم بھجوانے کا ایجنڈا مسترد ہونے کے باوجود اجلاس دوبارہ طلب کیا گیا۔

close