دوران حراست خواتین سے زیادتی سنگین الزام، ہم کسی صورت برداشت کر سکتے ہیں نہ کریں گے، مریم اورنگزیب نے چیلنج دے دیا

اسلام آباد آ ئی این پی ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان پروپیگنڈا نہ کرو، ثبوت دو، ورنہ زبان بند کرو ،دوران حراست خواتین سے زیادتی کا بڑا سنگین الزام ہے جسے ہم کسی صورت برداشت کر سکتے ہیں نہ کریں گے، یہ پی ٹی آئی کا بلیک میلنگ اور بے حسی کا دور نہیں، ٹھوس ثبوت کے بغیر ایسا سنگین الزام صرف آپ جیسا میڈیا پریڈیٹرہی لگا سکتا ہے جو ہر روز جھوٹ بولتا اور جعلی وڈیوز اور فوٹوز جاری کرتا پکڑا جاتا ہے،

پیر کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مرد روبوٹ نہیں ہوتے کہنے والا اور لباس کی وجہ سے خواتین اور کم سن بچیوں پر حملوں کی وکالت کرنے والا سندیافتہ جھوٹا نومئی کے سانحے پر عوامی ردعمل پر مظلوم بننے کا نیا جھوٹ گھڑ رہا ہے ۔انھوں نے کہا کہ عمران خان نے خواتین صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی اور بدسلوکی کی انتہا کی، ان کے بارے میں کہاکہ انہیں مردوں میں گھسنے کا شوق ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان وہی شخص ہے جس نے انصاف کی متلاشی طیبہ گل کو اغوا کیا،وزیراعظم ہائوس میں حبس بے جا میں رکھا، اس کے دیئے ثبوت پر چیئرمین نیب کو بلیک میل کرکے سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھا۔ انھوں نے کہا کہ،اوورسیز پاکستانیوں اور دنیا کو گمراہ کرنے کا یہ اوچھا ہتھکنڈا بھی سائیفر اور دیگر ڈراموں کی طرح فلاپ ہوگا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پروپیگنڈا نہ کرو، ثبوت دو، ورنہ زبان بند کرو،خواتین سے زیادتی کا بڑا سنگین الزام ہے جسے ہم کسی صورت برداشت کر سکتے ہیں نہ کریں گے، یہ پی ٹی آئی کا بلیک میلنگ اور بے حسی کا دور نہیں۔ ٹھوس ثبوت کے بغیر ایسا سنگین الزام صرف آپ جیسا میڈیا پریڈیٹرہی لگا سکتا ہے جو ہر روز جھوٹ بولتا اور جعلی وڈیوز اور فوٹوز جاری کرتا پکڑا جاتا ہے۔۔۔

close