کارروائی کی تیاری، 9 مئی کو توڑ پھوڑ میں ملوث سرکاری ملازمین کی فہرست تیار

پشاور (پی این آئی) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پشاور میں 9 اور 10 مئی کے پرتشدد مظاہروں اور توڑ پھوڑ میں سرکاری ملازمین بھی ملوث پائے گئے ہیں۔۔۔۔۔ پشاور پولیس حکام کے مطابق پرتشدد احتجاج میں 200 سے زیادہ سرکاری ملازمین کی نشاندہی کی گئی ہے ۔۔۔۔۔ ملازمین کا تعلق پی ڈی اے، تعلیم اور صحت سمیت مختلف محکموں سے ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ ملازمین کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج سے کی گئی ہے۔۔۔۔۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پرتشدد ملازمین سے متعلق متعلقہ محکموں کو اطلاع دی گئی ہے۔۔۔۔

خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ کا کہنا ہے کہ پرتشدد مظاہروں میں بڑی تعداد میں سرکاری ملازمین موجود ہیں ۔۔۔۔۔ مزید سرکاری ملازمین کی شناخت بھی کی جا رہی ہے۔۔۔۔بیرسٹر فیروز جمال شاہ کا کہنا ہےکہ توڑ پھوڑ میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔۔۔۔۔

close