اسد عمر کی ضمانت منظور، دو ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ کورٹ نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنےکا حکم دیا ہے۔۔۔۔ سماعت کے دوران جسٹس گل حسن اورنگزیب نے اسد عمر کے وکیل بابر اعوان سے کہا کہ ‘وہ’ تو آپ کو نہیں چھوڑیں گے جب تک آپ پریس کانفرنس نہیں کریں گے۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس تو ہم نہیں کریں گے۔۔۔۔۔ عدالت عالیہ نے تھری ایم پی او کے تحت اسد عمر کی گرفتاری کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں پرتشدد احتجاج کا حصہ نہ بننے کا بیان حلفی جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔۔۔۔۔جسٹس گل حسن اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بیان حلفی کی خلاف ورزی ہوئی تو اسد عمر سیاسی کیریئر بھول جائیں۔۔۔۔۔

عدالت نے اسد عمر کو ٹوئٹس بھی ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت کی۔۔۔۔ جسٹس گل حسن اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اسد عمر کے 2 ٹوئٹس ہیں وہ فوراً ڈیلیٹ کرائیں۔۔۔۔ اسد عمر کے وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ یہ خبر ہے لیکن ہم آپ کے حکم کی تعمیل کریں گے۔۔۔۔۔

close