گزشتہ رات نیب دفتر سے عمران خان کو کہاں منتقل کر دیا گیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف نیب کیس کی سماعت پولیس لائن گیسٹ ہاؤس میں ہو گی۔۔۔۔ اس مقصد کے لیے نیوگیسٹ ہاؤس پولیس لائن کو ایک مرتبہ کے لیے عدالت کا درجہ دے دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔۔۔۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق عمران خان کو ایف 8 اور جی 11 کے بجائےنیوگیسٹ ہاؤس پولیس لائن ہی میں پیش کیاجائےگا۔۔۔۔ ان کو احتساب عدالت اور جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیاجائے گا۔۔۔۔۔

بتایا گیا ہےکہ عمران خان کو نیب آفس کے بجائےحفاظتی اقدام کے تحت پولیس لائن میں رکھا گیا ہے۔۔۔۔ ان کو گرفتاری کے بعد نیب آفس اورپھر نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیا تھا۔۔۔۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خصوصی عدالت میں داخلے کی رسائی عدالتی لسٹ کے مطابق ہو گی اور عمران خان کی پیشی کےحوالے سے کوریج کی اجازت متعلقہ عدالت کے جج کی منظوری سے ہو گی۔۔۔۔

close