13 سالہ لڑکی کام سے گئی اور واپس نہیں آئی؟

کراچی (پی این آئی) کورنگی صنعتی ایریا سے 13 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا ہے، کراچی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے لڑکی کی تلاش شروع کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کورنگی صنعتی ایریا سے گزشتہ روز مبینہ طور پر 13سالہ لڑکی لاپتہ ہو گئی ہے، اہلخانہ نے لڑکی کے اغوا کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرایا ہے۔

مبینہ طور پر لڑکی کے اہلخانہ کے مطابق گزشتہ روز لڑکی گھر سے باہر کام سے گئی تھی اس کے بعد واپس نہیں آئی، نامعلوم افراد لڑکی کو اغوا کرکے لے گئے ہیں۔ پولیس واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔۔۔۔۔

close