سارہ انعام قتل کیس، سینئر صحافی ایاز میر کو کہاں سے گرفتار کر لیا گیا؟ پولیس کی بڑی کارروائی

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد پولیس نے سینیئر صحافی ایاز امیر کو سارہ انعام قتل کیس میں گرفتار کرلیا۔اسلام آباد کی عدالت نے سارہ قتل کیس میں ملزم شاہنواز کے والد ایاز امیر اور والدہ کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست منظور کر لی تھی۔ایاز امیر اور ان کی سابقہ اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری پولیس کی درخواست پر جاری کیے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے ایاز امیر کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں اب 302 کے ساتھ دفعہ 109 بھی شامل کی گئی ہے اور ایاز امیر کی سابقہ اہلیہ کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔خیال رہے کہ جمعے کے روز اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینیئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اہلیہ سارہ کو قتل کر دیا تھا۔ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

close