اسلام آباد(پی این آئی )پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پارٹی کی تنظیم سازی کیلئے متحرک ہو گئیں ہیں ۔ صوبائی دارلحکومت لاہور سمیت پنجاب کے تمام ضلع عہدیداروں سے رابطہ شروع کر دیا ہے ۔
ن لیگی رہنما مریم نواز نے پنجاب تنظیم کوغیر فعال تنظیمی عہدیداروں کے ناموں سے متعلق آگاہ کرنے کی ہدایا جاری کی ہیں ۔مریم نواز نے ن لیگ کے متحرک رہنماوں کو پارٹی عہدے دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔مریم نواز روزانہ کی بنیاد پر پنجاب میں مختلف کارکنان اور عہدیداران سے ٹیلی فونک رابطے کررہی ہیں۔






