اسلام آباد (پی این آئی)سینئر صحافی و تجزیہ کار رانا عظیم نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے تیز ترین اننگز کھیلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار رانا عظیم نے کہا کہ پی پی 206 خانیوال کا الیکشن صرف ایک صوبائی حلقے کا الیکشن نہیں ہے، بلکہ اس الیکشن سے ایک چیز تو ثابت ہو گئی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں کسی بھی جگہ پر کسی بھی طرح اتفاق نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی تیز ترین اننگز کھیلنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے ارکان اور وفاقی کابینہ کو واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ جیسے آپ کہہ رہے ہیں ہم اسی طرح عوام کو ریلیف دینے کو تیار ہیں۔لیکن یہ دیکھنا ہو گا کہ ریلیف دینے کے باوجود عوام تک کیوں نہیں پہنچ رہا۔ جبکہ پروگرام میں موجود پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندو خیل نے بھی اپوزیشن کے ایک پیج پر نہ ہونے کا اعتراف کیا اور کہا کہ چھ ماہ قبل سندھ میں جو بلدیاتی سیٹ اپ تھا۔اسی قانون کے تحت ایم کیو ایم کے وسیم اختر نے چار سال مدت پوری کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اس وقت ایک پیج پر نہیں ہے۔ انہوں نے جو آل پارٹیز کانفرنس بلائی تھی اس میں جماعت اسلامی آئی نہیں اور پی ایس پی کو بلایا ہی نہیں گیا تھا۔ واضح رہے کہ حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں بھی کافی اختلافات موجود ہیں۔
جبکہ مرکز اور پنجاب میں تبدیلی کے لیے مسلم لیگ ن نے پاکستان پیپلز پارٹی کی پیشکش بھی ٹُھکرائی تھی۔ مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری مسلم لیگ ن کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں لیکن مسلم لیگ ن ان کے جال میں نہیں آئے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں