رات گئے پاکستان شدید زلزلے سے لرز اٹھا، عوام خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئی

کراچی (پی این آئی)رات گئے پاکستان شدید زلزلے سے لرز اٹھا، عوام خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئی۔۔ شہرقائد زلزلے سے لرز اٹھا جس سے خوفزدہ ہو کر شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے ۔ آئی آئی چندر یگر روڈ ،گلشن حدید، گلزار ہجری ، پورٹ قاسم،صدر،ملیر کینٹ،سکیم33، سپر ہائی وے، پہلوان گوٹھ، گلستان جوہر ، قائد آباد ، شاہ فیصل کالونی،ٹاور کیماڑی،گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.1ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے کراچی سے 15 کلو میٹر شمال میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 15 کلو میٹر زیر زمین تھی۔

close