سانحہ سیالکوٹ میں گرفتار ہونے والے کتنے ملزمان اب تک رہا ہوچکے؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

سیالکوٹ (پی این آئی)سانحہ سیالکوٹ کیس میں گرفتار ہونے والے 131 ملزمان میں سے 46 کو تحقیقات کے بعد رہا کردیا گیا۔ سانحہ سیالکوٹ کیس میں گرفتار 131 ملزمان میں سے 46 کو رہا کردیا گیا ہے، ان افراد کو مکمل تفتیش کے بعد رہاکیا گیا ہے۔ رہا کیے گئے 46 افراد کا سانحہ سیالکوٹ سے کوئی کردارسامنے نہیں آیا، پولیس کو موصول ہونے والی تمام ویڈیو اور دیگر ذرائع سے جائزہ لیا گیا، یہ افراد ملوث نہیں تھے۔

دوسری جانب پنجاب پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اورموبائل کالز ڈیٹا کی مدد سے مزید سانحہ سیالکوٹ کے مزید 8 مرکزی ملزمان کو گرفتارکرلیا اور اب تک 34مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ کے کیس پر ہونے والی پیش رفت کا خود جائزہ لے رہا ہوں، ذمہ دار قانون کے تحت سخت سزا کے حقدار ہیں اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی، انصاف کے تمام تقاضے پورے کریں گے۔

close