سری لنکن منیجر پریانتھا کو مارنے والے افراد کے پاس پیٹرول کی بوتلیں تھیں، پولیس کا انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی)سیالکوٹ میں فیکٹری ملازمین کے افسوسناک سلوک سے سری لنکن منیجر کی موت کے حوالے سے مزید تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق اتوار کی چھٹی کے باعث ڈیوٹی مجسٹریٹ سے گرفتار ہوئے 13 مرکزی ملزمان کا ایک دن کا عارضی ریمانڈ لیا جائے گا اور پیر کے روز ملزمان کو گوجرانوالہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا تھا کہ منیجر پریانتھا کمارا کو بے دردی سے

مارنے والوں کے ہاتھوں میں پیٹرول کی بوتلیں بھی اٹھائی ہوئی تھیں ، سری لنکن منیجر کو مارنے کے بعد ان کی گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا ہے ۔ دوسری جانب پریانتھا کے محلے داروں نے بتایا کہ وہ ایک اچھے دِل کے مالک تھے اور ہر کسی سے خوش اخلاقی سے ملتے تھے، وہ ایسے انسان بالکل نہیں تھے کہ کسی سے جھگڑا کریں۔مقتول کے محلے داروں نے دل سوز واقعے پر اظہارِ افسوس کیا اور شدید الفاظ میں اس کی مذمت بھی کی، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پریانتھا صبح سویرے چہل قدمی کیا کرتے تھے۔

close