کراچی میں نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام روک دیا گیا، وجہ کیا بتائی گئی؟

کراچی (پی این آئی) عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے کراچی کی بلند رہائشی عمارت نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کا کام شروع کرنے کے ساتھ ہی روک دیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کا شروع ہونے والا کام روک دیا گیا ہے۔ کمشنر کراچی کی ہدایت پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا ڈیمولیشن اسکواڈ پیر کی رات مزدروں کے ساتھ نسلہ ٹاور پہنچا اور پارکنگ فلورز کے بعد بالائی منزل کے فلیٹیوں کی دیواروں کو توڑنا شروع کردیا گیا۔

اس موقع پر ایس بی سی اے ضلع شرقی کے ڈائریکٹر محمد ضیا اور ریحان خان بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر شرقی آصف جان کا کہنا تھا کہ نسلہ ٹاور کو عام طریقے سے توڑنا شروع کیا گیا ہے، ابتدائی طور پر دروازے اور کھڑکیاں توڑی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمارت توڑنے کے ٹینڈر کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، جب تک فیصلہ نہیں ہوتا اسے عام طریقے سے توڑنے کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر فیروز آصمہ بتول کہنا ہے کہ توڑ پھوڑ کے دوران اوپر سے پتھر گررہے تھے کوئی جانی نقصان ہوسکتا تھا، اسی لیے وقتی طور پر گرانے کا کام روک دیا گیا ہے، حفاظتی انتظامات کے بعد آپریشن دوبارہ شروع کیا جائے گا۔۔۔۔

close