لاہور: محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں یکم جون سے سمر کیمپس لگانے کی اجازت دے دی۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق سمر کیمپس یکم جون سے 30 جون تک جاری رہیں گے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سمر کیمپس صرف پیر سے جمعرات تک صبح 7 بجے سے 10 بجے تک منعقد کیے جا سکیں گے جبکہ جمعہ کے روز سمر کیمپ بند رہیں گے۔
حکام کے مطابق تمام کلاسز کے طلبہ سمر کیمپس میں شرکت کر سکیں گے، تاہم شرکت لازمی نہیں ہوگی اور والدین کی اجازت ضروری قرار دی گئی ہے۔
محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ نجی اسکول سمر کیمپ کے نام پر اضافی فیس وصول نہیں کر سکیں گے۔
مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام سرگرمیاں کلاس رومز اور ان ڈور ماحول میں کرائی جائیں جبکہ اسکول انتظامیہ ٹھنڈے پانی، صفائی، پنکھوں اور بجلی کے بیک اپ کی فراہمی یقینی بنائے۔
حکام کے مطابق سمر کیمپس میں شریک طلبہ کے لیے یونیفارم لازمی نہیں ہوگی اور موسم کے مطابق لباس پہننے کی اجازت دی جائے گی۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن نے خبردار کیا ہے کہ حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






