وزیراعظم آزاد کشمیر کا میرٹ اور روزگار پر بڑا دعویٰ

مظفرآباد (پی آئی ڈی) 29 مئی 2026: وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور سے عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز آزاد کشمیر بھر سے آئے مختلف عوامی وفود نے ملاقاتیں کیں۔

عوامی وفود نے وزیراعظم آزادکشمیر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کی عوام دوست پالیسیوں اور فلاحی اقدامات کو سراہا۔

معاونِ خصوصی مبشر منیر اعوان اور مختار عباسی کی سربراہی میں وفود نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کر کے انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارکباد بھی پیش کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ موجودہ حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود، عوامی مسائل کے حل اور ریاست بھر میں تعمیر و ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختصر عرصے میں حکومت کی اولین ترجیح عوام کو ریلیف فراہم کرنا، بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دینا ہے تاکہ ہر شہری حکومتی اقدامات کے ثمرات سے مستفید ہو سکے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عیدالاضحیٰ ہمیں ایثار، قربانی، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے، اس لیے معاشرے کے کمزور اور مستحق طبقات کو یاد رکھنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لیے دن رات کوشاں ہے اور ریاست میں میرٹ، شفافیت اور عوامی خدمت کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا تھا کہ محدود وسائل کے باوجود حکومت نے عوامی فلاح کے متعدد منصوبے شروع کیے ہیں جبکہ صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

اس موقع پر معاونِ خصوصی مبشر منیر اعوان، مختار عباسی اور دیگر وفود نے وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکوم

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close