ہماری آزادی اور امن ان شہداء کی وجہ سے ہے! وزیراعظم کا بڑا بیان

مظفرآباد (پی آئی ڈی) 29 مئی 2026: وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے عباسپور سے تعلق رکھنے والے سپاہی عبدالعزیز کی شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہی عبدالعزیز نے 26 ہزار فٹ بلند گلیشئیر پر دفاعِ وطن کے لیے قربانی دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہماری آزادی، امن اور سلامتی کی ضمانت ہیں اور پوری قوم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم شہید کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

فیصل ممتاز راٹھور نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید سپاہی عبدالعزیز کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close