اکاؤنٹ کھولنے کے لیے بینک جانے کی ضرورت نہیں، اب آپ گھر بیٹھے اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں، اسٹیٹ بینک نے سہولت دے دی

کراچی (پی این آئی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گھریلو خواتین اور بزرگ شہریوں کے لیے انقلابی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم جاری کیا ہے کہ اب اکاؤنٹ کھولنے کیلیے بینک جانے کی ضرورت نہیں اب نئی سہولت متعارف کردای گئی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت بینک اکاؤنٹس کھولنا اب اور بھی آسان ہوگیا، اسٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل طریقے سے بایو میٹرک تصدیق کے بعد بینکوں کو اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

اس سہولت کے ذریعے اب یکم جنوری 2022ء سے کسی بھی جگہ سے بایو میٹرک تصدیق کرکے ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولا جاسکے گا۔ اکاؤنٹ کھولنے کے لیے بینک کی شاخوں کا دورہ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور بینک ریموٹ بایو میٹرک تصدیق پر اکاؤنٹ کھول سکیں گے۔۔۔۔

close