اگلے مالی سال برائے 27-2026 کا وفاقی بجٹ پیش کرنے کے لیے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب کر لیا گیا۔
پاکستان کا اگلے مالی سال برائے 27-2026 کا وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون کو شام پانچ بجے جب کہ سینیٹ کا اجلاس اسی روز شام 6 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان بالا اور ایوان زیریں کے اجلاس طلب کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
وفاقی بجٹ پیش کرنے سے ایک روز قبل، یعنی 4 جون کو پاکستان کا معاشی سروے جاری کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






