ریٹائرڈ سرکاری ملازمین پر حکومت مہربان، تنخواہیں، سرکاری گاڑیاں اور مراعات مل گئیں

پشاور(پی این آئی) خیبر پختونخوا حکومت نے 32ریٹائرڈ اعلیٰ افسران کودوبارہ مختلف محکموں میں تعینات کردیا ہے صوبائی اسمبلی کو دی جانے والے دستاویزات کے مطابق پانچ سالوں کے دوران ریٹائرڈ ہونے والے اہلکاروں کو دوبارہ تعیناتی کے باعث انہیں سرکاری گاڑیوں ، تنخواہ اوردیگرمراعات بھی دیئے جا رہے ہیں ۔

سابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد سلیم خان کو کمشنر آر ٹی ایس سابق سیکرٹری عظمت حنیف اورکرزئی کو چیف کمشنر رائٹ ٹو سروسز ، سابق سیکرٹری محمد مشتاق جدون کو کمشنر آر ٹی ایس ، سابق سیکرٹری عطاء اللہ کو کمشنر آر ٹی ایس ، سابق افسران میں محکمہ صنعت میں تعینات کئے جانے والے افسران میں محمد آصف ، نذیر احمد اعوان ، محمد شاہد خان ، عطاء الرحمان ، فرمان ، محکمہ آبپاشی میں جن سولہ افسران کو تعینات کیا گیا ہے ان میں شاجہان ، محمدرفیق ، لاج میر ، واسد الدین ، غلام مصطفی ، غلام شبیر ، محمد حسین ، محمد بخش ، نذیر حسین ، محمد سراج الدین ، مشتاق احمد ، محمدرمضان ، جبرالدین ، سعد اللہ خان ، غلام شبیر ، بہاور خان ، محکمہ صحت میں تعینات کئے جانے والوں میں محمدزبیر خان ،قاضی عنایت اللہ ، نوید محسن سلطان ، میجر ریٹائرڈ اسلام خان ، سبحان اللہ ، محکمہ ہاوسنگ میں محمدالیاس ، تعینات کیا گیا ہے جبکہ محکمہ بلدیات کی جانب سے اپنا ریکارڈ تاحال صوبائی اسمبلی کو ارسال نہیں کیا گیا ہے۔

close