پاکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، عوام میں شدید خوف و ہراس، گھروں سے باہر نکل آئے

سوات (پی این آئی)پاکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، عوام میں شدید خوف و ہراس، گھروں سے باہر نکل آئے۔۔۔ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت چار ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 180 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

close