بارشوں کا سلسلہ رکے گا یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کے مختلف علاقوں میں مسلسل دو روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے اتوار کو بھی اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، زیریں سندھ، خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل اسلام آباد سمیت پنجاب کے خطہ پوٹھو ہار، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، لاہور، اوکاڑہ، حافظ آباد، فیصل آباد، میانوالی ، سرگودھا اور خوشاب میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تھرپارکر، عمر کوٹ، میر پور خاص اورمٹھی میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا کے اضلاع ایبٹ آباد ، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، سوات، دیر، مالاکنڈ، بونیر، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، کرک ، بنوں اور کرم میں بارش کا امکان ہے۔ اتوار کے روز بلوچستان میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جب کہ گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

close