شہری تیار ہوجائیں، محکمہ موسمیات نے کہاں کہاں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں آج رات بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا،شمال مشرقی بلوچستان،گلگت بلتستان،کشمیر،بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں اکثر مقامات پر مطلع ابر آلود رہے گا۔ تاہم چند علاقوں میں تیز آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں بھی جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش بلوچستان کے علاقہ خضدار میں بارہ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک/مطلع جزوی ابرآلود جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اورشمالی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش:خیبرپختونخوا: مالم جبہ 09، کالام 07، دروش 05، چترال، پاراچنار04، میرکھانی 03، دیر (بالائی 03، زیریں 02)، پٹن 02، بالاکوٹ، سیدو شریف 01، کشمیر: راولاکوٹ 03، گلگت بلتستان: بگروٹ 02، استور 01، بلوچستان: بارکھان میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: شہید بینظیر آباد 42، جیکب آباد 41، بہاولنگر، چھور، دادو، قصور، لسبیلہ، مٹھی، موہنجوداڑو اور ٹنڈو جام میں 40ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

close