گندم خریداری اسکینڈل میں مزید انکشافات،نئی حکومت کے دور میں بھی لاکھوں ٹن گندم کی در آمد کا انکشاف

لاہور (پی این آئی) گندم کا وافر سٹاک موجود ہونے کے باوجود نئی حکومت کے دور میں بھی لاکھوں ٹن گندم امپورٹ ہونے کا انکشاف، ن لیگ کی موجودہ وفاقی حکومت کی جانب سے بھی چند ہفتوں میں تقریباً 100 ارب روپے کی لاکھوں ٹن گندم امپورٹ کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ وفاقی حکومت کے دور میں بھی لاکھوں ٹن گندم امپورٹ کی گئی۔ نئی حکومت آنے کے بعد بھی 98 ارب 51 کروڑ روپے کی گندم درآمد کی گئی۔ ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت کے دور میں بھی 6 لاکھ ٹن سے زیادہ گندم درآمد کی گئی، ایک لاکھ 13 ہزار سے زیادہ کا کیری فارورڈ اسٹاک ہونے کے باوجود گندم درآمد کی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو بھی گندم کی درآمد کے حوالے سے لاعلم رکھا گیا، وزیراعظم نے لاعلم رکھنے پر سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی کو عہدے سے ہٹایا۔ ذرائع کے مطابق گندم کی درآمد نگران حکومت کے فیصلے کے تحت موجودہ حکومت میں بھی جاری رکھی گئی، وزارت خزانہ نے نجی شعبے کے ذریعے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دی۔

close