پیپلز پارٹی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس، آصف زرداری ، بلاول بھٹو سمیت اہم لیڈر شپ شریک ہوئے

کراچی(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سی ای سی کا وڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا، صدر آصف علی زرداری بذریعہ ویڈیو لنک جبکہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اجلاس میں شریک ہوئے، پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں، پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان کی صورت حال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، پیپلزپارٹی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کی جانب سے خطے کی تبدیل ہوتی صورت حال کے ملک کے مستقبل پر اثرات کے حوالے سے گفتگو کی گئی، اجلاس میں سینیٹر شیری رحمان، نیر بخاری، فرحت اللہ بابر، راجہ پرویز اشرف، سید قائم علی شاہ، حناربانی کھر اور سید مراد علی شاہ ،شازیہ مری، فیصل کریم کنڈی، سلیم مانڈوی والا، نوید قمر، رضا ربانی، تاج حیدر، رحمان ملک، جام مہتاب ڈہر اور جمیل سومرو ،مخدوم سید احمد محمود، نثار کھوڑو، چوہدری لطیف اکبر، نجم الدین خان، امجد ایڈووکیٹ، میر چنگیز جمالی، روزی خان کاکڑ اور سعید غنی، نواب یوسف تالپور، لطیف کھوسہ، منظور وسان، اعجاز جاکھرانی، نفیسہ شاہ، رخسانہ بنگش اور قاسم ضیا ، قمرالزمان کائرہ، چودھری منظور، لطیف انصاری، عامر فدا پراچہ، اورنگزیب برکی، اعظم آفریدی اور بیلم حسنین شریک،چوہدری ذکا اشرف، غلام فرید کھٹیانہ، ہمایوںخان، ہری رام کشوری لعل، اسلام الدین شیخ، مسعود کوثر اور میر باز محمد کھیتران ، رحیم داد خان، صابر بلوچ، ثمینہ خالد گھرکی، اخوندزادہ چٹان اور تسنیم قریشی شریک ہوئے۔

close