آج کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے تفصیلی رپورٹ دیدی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان۔کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ۔گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ۔صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا ۔ تاہم کوہستان ، صوابی،مالاکنڈ،دیر اور کرم میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔صوبہ سندھ کے بیشتر جنوبی اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ کراچی ، ٹھٹھہ اوربدین میں ہلکی بارش/ بوندا باندی کی توقع ہے۔ صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔تاہم سیالکوٹ، گوجرانوالہ، ڈی جی خان اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم بارکھان اور گردونواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم دیر،فیصل آباد اورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ ٍبارش: خیبر پختو نخوا: دیر06، پنجاب: فیصل آباد 04،گلگت بلتستان:بگروٹ 03، استور اور بابو سر میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ر یکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی42 ،دالبندین اور بہاولنگر میں 41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

close